جیسے میرا کیرئیر ختم ہوا اُس پر بہت افسوس ہے، محمد آصف

ویب ڈیسک ۔ پاکستان کرکٹ کے نامور باوٴلر محمد آصف اپنے کیرئیر کے مایوس کن اختتام پر انتہائی افسردہ ہیں اور اپنے غلطیوں پر شرمندہ بھی ہیں۔ لیکن ساتھ ہی وہ پی سی بی کی بے حسی اور جانبداری کو بھی کوستے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا ئے کرکٹ کے بڑے بڑے بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچانے والے سابق پاکستانی فاسٹ باوٴلر محمد آصف اپنے کیرئیر کے اختتام پر انتہائی رنجیدہ ہیں۔ اپنے حالیہ انٹرویوں میں محمد آصف نے کہا کہ غلطیاں سے سب سے ہوتی ہیں اور مجھ سے بھی ہوئیں، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کے میرا کیرئیر اس طرح ختم ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان کرکٹ بورڈ نے مجھے بچانے کی کوشش نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان سے پہلے فکسنگ کرنے والے پاکستان کرکٹ بورڈ یں کام کر رہے ہیں جبکہ بعد کے سزایافتہ کرکٹ میں اِن ہیں، جیسے دوسروں کو موقع دیا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ جو ہونا تھا وہ ہو گیا، اب میں سمجھتا ہوں کہ سب ٹھیک ہے، ہر کوئی زندگی میں غلطیاں کرتا ہے اور مجھ سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں۔ کرکٹر کا کہنا تھا کہ کھلاڑی تو مجھ سے پہلے بھی فکسنگ میں ملوث رہے ہیں اور ان میں سے کچھ پی سی بی میں کام کر رہے ہیں، کچھ میرے بعد بھی فکسنگ میں ملوث رہے ہیں اور کچھ کرکٹرز کھیل رہے ہیں، کچھ کرکٹرز کو دوسرا موقع دیا گیا ہے لیکن سب کیساتھ یکساں سلوک نہیں کیا گیا۔

محمد آصف نے مزید کہا کہ پی سی بی نے میرا کیرئیر بچا کر رکھنے کی کوشش نہیں کی حالانکہ ہر کوئی میری بولنگ کی تعریف کرتا تھا، میں کیرئیر میں جتنا بھی کھیلا دنیا ہلا کر رکھ دی تھی، اتنے سالوں بعد بھی دنیا کے بہترین بیٹسمین میری تعریف کرتے ہیں۔