ویب ڈیسک ۔ مذہبی منافرت اور قتل و غارت پر اکسانے کے الزام میں معروف مذہبی سکالر انجینئیر محمد علی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انجینئیر محمد علی نے ایک محفل کے دوران مولانا الیاس قادری اور ڈاکٹر طاہر القادری کو قتل کرنے پر لوگوں کو اکسایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مشہور مذہبی اسکالر اور انجینئر محمد علی مرزا کو ایف آئی آر میں نامزد کر لیا گیا ہے،ایف آئی آر میں نامزدگی کے بعد پنجاب پولیس نے ان کے خلاف محکمانہ کاررواٙئی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔

انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف ایف آئی آر میں جن الزامات کا ذکر کیا گیا ہے ان میں “لوگوں کو علماء کے خلاف اکسانا” اور “فرقہ واریت کو بھڑکانا” شامل ہیں، تاہم ان کے نمائندوں تک پہنچنے کی کوششیں کی گئیں جو اب تک ناکام ثابت ہوئی ہیں تاکہ ان سے ساری کہانی اور گرفتاری کے پیچھے کا احوال جانا جا سکے۔