آن لائن ٹیکسی سروس کریم کا 31 فیصد ملازمین کو نوکریوں نے نکالنے کا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) متعدد ممالک سمیت پاکستان کے کئی شہروں میں چلنے والی آن لائن ٹیکسی سروس کریم کا اپنے 536 ملازمین کو نوکریوں نے برخاست کرنے کااعلان کردیا۔ سی ای او مدثر شیخا کا کہنا ہے کہ یہ بات بتانا اتنا آسان نہیں مگر صورتحال کے تناظر میں کمپنی کو اپنے 31 فیصد ملازمین کو فارغ کرنا پڑ رہا ہے۔

سی ای او کریم مدثر شیخا نے بتایا کہ ایسا اس لیے کیا جا رہا ہے کیونکہ کریم نے بس ٹرانسپورٹ موبائل ایپ کی سروس کو بند کردیا ہے۔ ان کہنا تھا کہ ہمیں کمپنی میں موجود ہر فرد کا پورا خیال ہے اسی لیے ہم پہلے بھی اس اعلان کو مؤخر کر چکے تھے مگر اب چونکہ ایک سروس ہی بند کی دی گئی ہے لہٰذا 536 افراد کو نکالنا ضروری ہے۔

کام سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب ہمارے کچھ ورکرز کو پہلے سےزیادہ کام کرنا ہوگا جبکہ بس سروس کی بندش کےباعث 536 لوگ آج ہمیں چھوڑ جائیں گے کیونکہ اب ان کے لیے ہمارے پاس کوئی کام نہیں رہا۔