بلوچستان میں پاک فوج پرحملہ ، میجر ندیم عباس سمیت 6 جوان شہید

ویب ڈیسک ۔ بزدل دہشتگردوں کا پاک فوج پر حملہ، میجر سمیت پاک فوج کے 6 جوان مادر وطن پر قربان ہو گئے۔  سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرائی۔

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں میجرل ندیم عباس سمیت 6 جوان شہید ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بم حملہ اس وقت گیا گیا جب سکیورٹی اہلکار معمول کے گشت پر تھے اور گاڑی بلوچستان کے ضلع کیچ میں سرحد سے 14 کلو میٹر کے اندرتھی تاہم گاڑی ریموٹ کنٹرل بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ۔

شہید ہونے والوں میں میجر ندیم عباس بھٹی، نائیک جمشید، لانس نائیک تیمور، لانس نائیک خضر حیات، سپاہی ساجد اور سپاہی ندیم شامل ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.