اداکارہ مہوش حیات کی آواز میں نعت رسول مقبولؐ

اداکارہ مہوش حیات نے اپنی آواز میں نعت رسول مقبولؐ پیش کرکے اپنے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں اداکارہ مہوش حیات نے ٹویٹر پر اپنی نعت پیش کی، انہوں نے لکھا کہ “رمضان المبارک کے اس مہینے میں میں اپنے دل کا ایک ٹکڑا آپ سب کے سامنے پیش کررہی ہوں، یہ نعت رسول مقبولؐ میرے دل کے بہت قریب ہے، مجھے امید ہے یہ آپ کے دل کو بھی بالکل ویسے ہی چھو جائے گی جیسے اس نے میرے دل کو چھو لیا”۔

اس نعت کے بول محمد علی ظہور نے لکھے ہیں جبکہ اسے کمپوز اور پروڈیوس میاں یوسف صلاح الدین نے کیا ہے، ویڈیو میں مہوش حیات سفید لباس میں ملبوس ہیں اور بہت ہی دھیمے انداز میں یہ نعت پڑھ رہی ہیں۔