ٹرانسپورٹ مالکان کا کرایوں میں کمی سے انکار

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب میں ٹرانسپورٹ مالکان نے کرایوں میں کمی سے انکار کردیا جس پر حکومت اور ٹرانسپورٹرز مالکان کے درمیان ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا۔

پبلک ٹرانسپورٹ اونر زایسوسی ایشن کے صدر ندیم ملک نے جیونیوز کو بتایا کہ دو سال سے کرائے نہیں بڑھے ، لاک ڈاؤن کےباعث اربوں روپے کا نقصان ہو چکا، ٹرانسپورٹرز 10  فیصد کرائے کم کرنے کے لیے تیار ہیں  لیکن حکومت کا اصرار ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کےباعث کرایوں میں 40فیصد کمی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہفتے کے روز ہنگامی اجلاس میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ چلانے اور شاپنگ مالز کھولنےکی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔