بہاولپور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، داعش کے چار مبینہ دہشت گرد ہلاک

بہاولپور(ویب ڈیسک) بہاولپورمیں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) سے مبینہ مقابلے میں کالعدم تنظیم داعش کے 4 دہشت گرد ہلاک اور 3 فرار ہو گئے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی بہاولپور میں اعظم چوک کے قریب ذخیرہ جنگل میں کی گئی۔

ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ 3 فرار ہو گئے ہیں۔

 مقابلے میں ہلاک دہشتگردوں کی شناخت امان اللہ، عبدالجبار، رحمان علی اور علیم کے ناموں سے کی گئی جن کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے بتایا گیا ہے۔

ملزمان سے دستی بم، ایس ایم جی رائفلز اور جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے جب کہ دہشت گرد بہاولپور میں اقلیتی عبادت گاہ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔