سابق بھارتی کپتان دھونی کی مقبوضہ کشمیر آمد، وادی بوم بوم آفریدی کے نعروں سے گونج اٹھی

ویب ڈیسک ۔ سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو اس وقت شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑاجب وہ مقبوضہ کشمیر کے دورے پر گئے اور وہاں انہیں اپنے استقبال میں پاکستانی کرکٹ سٹار شاہد آفریدی کے حق میں نعرے سننا پڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی فوج کے منعقد کردہ ایک ٹورنامنٹ میں سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو مہمان خصوصی کے طور پر کشمیر دعوت دی گئی۔

کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے دنیا کو دکھانے کیلئے کشمیری نوجوانوں کی بڑی تعداد کو زبردستی گراؤنڈ میں اکھٹا کیا تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جاسکے کہ وادی میں حالات نارمل ہوگئے ہیں، جیسے ہی مہندرا سنگھ دھونی گراؤنڈ میں داخل ہوئے تماشائیوں میں موجود چند نوجوانوں نے بوم بوم آفریدی کے نعرے لگانا شروع کردیا۔

جیسے ہی بھارتی فوج کی جانب سے نعرہ لگانے والے نوجوانوں کو چپ کروانے کی کوشش کی گئی یہ نعرہ پورے میدان میں موجود نوجوانوں کی زبانوں پر آگیا اور چند نوجوانوں کی سرگوشیوں میں کہا جانے والا بوم بوم آفریدی پورے میدار میں نعرہ بن کر گونجنے لگا۔

نعرے کو سن کر بھارتی آرمی افسران کے چہرے پر پریشانی کی شدید تاثرات ابھرنے لگے لیکن کشمیری نوجوانوں نے اپنی آواز کو کم نہیں کیا اور پوری کوشش کی کہ وہاں موجود ہر بھارتی کے کان میں یہ آواز پہنچ جائے۔

یاد رہے کہ اس قبل بھی مہندرا سنگھ دھونی کے مقبوضہ کشمیر کے دورہ کے دوران بوم بوم آفریدی کے نعرے لگ گئے تھے جس کے بعد دھونی نے گراوٴنڈ سے نکلنے میں ہی عافیت جانی تھی۔