ویب ڈیسک ۔ دنیائے کرکٹ کے معتبر ترین جریدے وزڈن کرکٹ ویکلی نے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کی بھارت کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں سکور کی گئی سنچری دہائی کی بہترین اننگز قرار دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزڈن کرکٹ ویکلی کے پوڈ کاسٹ کے آخری روز ٹیسٹ کی ورلڈ الیون ٹیم کا انتخاب کیا، اس دوران وزڈن کے مینیجنگ ڈائریکٹر بین گارڈنر نے کامران اکمل کو وکٹ کیپر بیٹسمین کے طور پر کامران اکمل کو منتخب کرلیا۔ کامران اکمل کی منتخبی ان کی کراچی میں بھارت کے خلاف شاندار ٹیسٹ سنچری کی بدولت کیا گیا۔

کراچی ٹیسٹ کی خاص بات یہ تھی کہ اس میچ میں بھارتی فاسٹ باوٴلر عرفان پٹھان نے پہلے ہی اوور میں ہیٹ ٹرک کرکے پاکستانی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ کے رکھ دی تھی، اگلے 6 کھلاڑی بھی 39 کے مجموعی اسکور پر پولین لوٹ چکے تھے، اس وقت کامران اکمل کریز پر اترے اور اپنے کیریئر کی بہترین اننگر کھیلی۔

تاہم اس کے بعد ساتویں وکٹ پر کامران اکمل نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے 113 رنز بنائے اور اس میچ میں پاکستان کو فتح نصیب ہوئی، اکمل اور عبدالرزاق نے ساتویں وکٹ پر 115 رنز اور شعیب اختر اور کامران اکمل نے آٹھویں وکٹ پر82 رنز کی شراکتیں جوڑیں جس کے بعد پاکستان کا مجموعی سکور 245 ہوگیا تھا۔

اس میچ میں بھارت پہلے اننگز می 238 رنز بنا سکا ، دوسری اننگز میں پاکستان نے 599 رنز کا ٹارگٹ دیا جس کے بھارت کو با آسانی 341 رنز سے شکست دیدی۔