ویب ڈیسک ۔ معروف ٹی وی اینکر وقار ذکاء نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے ایک اپنے یو ٹیوب چینل پر ایک انتہائی متنازع انٹرویو کیا۔ جس میں انتہائی فحش گفتگو کی گئی اور میاں بیوی کے درمیان جنسی تعقات کو بھی زیر بحث لایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وقار ذکاء نے انٹرویو کے دوران ریحام خان سے ان کی کتاب میں عمران خان کی نجی زندگی سے متعلق واقعات کے بارے میں سوالات پوچھے۔وقار ذکاء نے سخت لہجے میں قرآن اور احادیث کے حوالے دیتے ہوئے ریحام سے سوال کیا کہ دین اسلام کی تعلیمات ہیں کہ میاں بیوی ایک دوسرے کا لباس ہیں، ایک دوسرے کا راز دل میں رکھو، اگر آج تم کسی کا راز رکھو گے تو کل اللہ تمارے راز رکھے گا ، کیا جو کچھ آپ نے اپنی کتاب میں لکھا آپ کو اس پر کسی قسم کا افسوس ہے؟۔

ریحام خان نے ان کے سوالات کے جوابات میں کہا کہ میں آپ کے نقطہ نظر سے اتفاق نہیں کرتی اور سوال کا جواب دینے کی بجائے کہا کہ میری سوچ یہی ہے کہ دین کا لبادہ اوڑھ کر جو شخص خلوت میں ایسے کام کرتا ہو جو دین کے خلاف ہیں تو انہیں منظرعام پر لانا چاہیے۔

یاد رہے کہ ریحام خان نے عمران خان سے طلاق کے بعد ایک کتاب لکھی جس میں نہ صرف میاں بیوی کے درمیان جنسی تعلقات کو زیر بحث لایا گیا بلکہ انہوں نے عمران خان پر کئی گھٹیا الزامات بھی لگائے۔ ریحام خان نے عمران خان کو مختلف قسم کے نشوں کا عادی بھی بتایا۔ اپنے انٹرویو میں ریحام خان نے دعویٰ کیا کہ ان کے پہلے شوہر ڈاکٹر اعجاز کی جنسی طاقت عمران خان سے زیادہ تھی۔