کرنل کی بیوی۔۔۔۔ موٹروے پر بدسلوکی کا کلپ سامنے آنے پر آرمی چیف کا نوٹس، ضابطے کی کارروائی کی ہدایت

اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ حاضر سروس آرمی آفیسر کی بیگم کی ہزارہ موٹر وے چیک پوسٹ پر بدسلوکی کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد  چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر باجوہ نے واقعے کا فوری سخت نوٹس لے لیا۔ متعلقہ آفیسر کیخلاف فوراً ادارہ جاتی ضابطے کی کاروائی کا آغاز۔

یاد رہے کہ ہزارہ موٹر وے پر  پولیس اہلکاروں کی جانب سے روکے جانے پر  خاتون نے اہلکاروں کو غلیظ گالیاں اور دھمکیاں دیں۔پولیس اہلکاروں کی جانب سے بار بار خاتون کو بتایا گیا کہ ہم آپ کو راستہ دے رہے  ہیں تھوڑا صبر کریں مگر خاتون نے ایک نہ سنی۔پولیس اہلکاروں نے کہا کہ یہاں ناکہ صوبیدار کی کمان میں لگا ہے تو خاتون نے گالی دیتے ہوئے کہا کہ “صوبیدار کی کیا اوقات ہے میر سامنے”۔خود کو کرنل کی بیوی بتاتے ہوئے گھمنڈی عورت نے روکاوٹیں ہٹائیں اور گاڑی لے کر چلی گئی۔جبکہ پولیس اہلکار خاتون کو منہ دیکھتے رہ گئے۔

مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہو چکی ہے اور لوگ طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔