کراچی(ویب ڈیسک) ائیر پورٹ کے قریب لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا طیارہ گر گیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی قومی ائیرلائن کی پرواز ائیر بس سی 20 ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ سول ایوی ایشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ سے ایک منٹ قبل پرواز کا ائیرٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 303 طیارے میں 95 کے قریب مسافر سوار تھے اور عملے کے افراد اس کے علاوہ ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ پرواز کے پائلٹ کی جانب سے ائیرٹریفک کنٹرول کو کوئی ایسا سگنل نہیں دیا گیا جس سے طیارے میں خرابی کی نشاندہی ہوئی ہے۔

https://web.facebook.com/dailynewslounge/videos/252535679155185/
https://web.facebook.com/dailynewslounge/videos/252535679155185/