ماڈل عظمی خان پر تشدد کا مقدمہ تین خواتین سمیت پندرہ افراد کیخلاف درج

لاہور(ویب ڈیسک)  ڈیفینس میں ماڈل عظمیٰ خان پر تشدد کا مقدمہ 3 خواتین سمیت 15 نا معلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمہ عظمیٰ خان کی رپورٹ پر درج کیا گیا جس کے مطابق  ماڈل نے پولیس کو بتایا کہ وہ 2 بہنیں اعتکاف سے اٹھی تھیں، حملہ آورگھر کا دروازہ توڑ کرداخل ہوئے، حملہ آور خاتون نے ان کی بہن کو سر پر بوتل مارکر زخمی کیا۔

ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا ہےکہ حملہ آور خواتین اور ان کے گارڈز نے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں، حملہ آور 2 موبائل فون،سونے کی انگوٹھیاں، 50 لاکھ مالیت کا سامان بھی لے گئے۔

مقدمے میں زبردستی گھر میں گھسنے، جان سے مارنے کی دھمکیوں، توڑ پھوڑ ،گہرے زخموں کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق دفعہ 452 اور 337 ایف ٹو ناقابل ضمانت ہیں۔