عوام کے لئے خوشخبری، پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

اوگرا نے جون کے مہینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔

جس میں پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے، لایٹ ڈیزل 9 روپے 37 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 پیسے اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے، قیمتوں میں کمی و اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔
واضح ہو کہ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے سے زائد کی کمی کی جاچکی ہے۔