
افواہیں سچ ثابت، شہروزسبزواری نے ماڈل صدف کنول سے نکاح کر لیا
ویب ڈیسک ۔ افواہیں اور خدشات آخر کار شچ ثابت ہو گئے، اداکارہ شہروز سبزواری نے اہلیہ سائرہ یوسف کو طلاق دینے کے بعد ٹاپ ماڈل صدف کنول سے نکاح کر لیا۔ اس سے قبل دونوں اپنے تعلقات کا انکار کرتے آئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی لیجند اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول کے ساتھ دوسری شادی کر لی ہے۔ دونوں کا نکاح کراچی میں سادگی کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر شہروز کے والد اور والدہ بھی موجود تھے۔ شہروز سبزواری نے کچھ عرصہ قبل اپنی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف کو طلاق دے دی تھی، دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔

طلاق کے وقت سے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کے پاکستان کی ٹاپ ماڈل صدف کنول اداکار جوڑے کے مابین طلاق کا باعث بنی ہیں تاہم ماڈل اور شہروز کی جانب سے اس بات سے مسلسل انکار کیا جاتا رہا تھا۔ تاہم اب صدف کنول نے انسٹا گرام پر اپنا نام صدف کنول سے صدف سبزواری کر لیا ہے۔
سائرہ یوسف نےعلیحدگی کی وجہ بتاتے ہوئے شہروز اور صد ف کنول کے افیئر سے متعلق بھی انکشا ف کیا اور کہا تھا کہ شہروز سبزواری ان کو دھوکا دے رہے ہیں ، جس کے بعد سائرہ نے شہروز سے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا تھا۔