کرونا کی ماری عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرول 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر سستا

ویب ڈیسک۔ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر بڑی کمی کر دی۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول 7 روپے 6پیسے فی لٹر سستا کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں تقریباً 12 روپے تک کی کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کی جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت47 روپے 44 پیسے سے کم ہو کر  35 روپے 56 پیسے فی لیٹر اور  پیٹرول کی فی لیٹر قیمت  7 روپے 6 پیسے کمی کے بعد 81 روپے 58 پسے سے کم ہوکر 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

جبکہ ڈیزل کی قیمت میں پانچ پیسے اضافے کے بعد 80 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 47 روپے 52 پیسے سے کم کرکے 38 روپے 14 پیسے کم کردی گئی ہے۔ 

قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں پیٹرول کی قیمت 81 روپے 58 پسے سے کم ہوکر 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔