ایس او پیز نظر انداز، سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہو گئی

کراچی(ویب ڈیسک) سندھ میں لاک ڈاون کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ختم ہونے کے بعد کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہو گئی لیکن ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ایس او پی پر عملدرآمد مکمل طور پر نہیں ہو رہا۔

سندھ کے شہروں میں آج سے پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہو گئی جب کہ کراچی کی سڑکوں پر مختلف روٹس کی گاڑیاں رواں دواں ہیں۔

ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ماسک پہننےکی ہدایت پرعمل کا ملا جلارجحان دیکھنے کو مل رہا ہے جب کہ مسافر بھی بغیر ماسک سفر کرتے نظر آ رہے ہیں ۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے خبر دار کیا ہے کہ جن گاڑیوں میں ماسک، سینیی ٹائزر نہیں ہوگا انہیں بند کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت سندھ نے صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کو ایس او پی کے ساتھ چلانے کی اجازت دی تھی۔