کراچی میں صورتحال سنگین، ہسپتال کورونا مریضوں سے بھر گئے، مزید کیس لینے سے انکار

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں کورونا وائرس خطرناک صورت اختیار کر گیا ہے جہاں مریضوں کو ایک سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ہے انڈس ہسپتال جیسے طبی ادارے نے کورونا کے مزید مریضوں کو داخل کرنے سے انکار کر دیا ہے. انڈس ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے ہسپتال کے باہر نوٹس آویزاں کر دیا گیا ہے کہ کورونا کے مریضوں کیلئے مختص وارڈز بھر چکے ہیں. لہٰذا اب مزید مریضوں کو داخل نہیں کیا جا سکتا.

انڈس اسپتال کو سندھ حکومت کی جانب سے حفاظتی کٹس بھی فراہم کی گئی تھیں اور سندھ حکومت کے ساتھ مشترکہ طور پر کورونا مریضوں کو طبی سہولیات بھی فراہم کی جارہی تھیں، اب جو مریض اسپتال میں داخل ہیں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جائے گی مگر نئے مریضوں کے لیے اب یہاں جگہ نہیں ہے.

کراچی میں ہی واقع ایک اور بڑے ہسپتال کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا انتہائی تشویش ناک حد تک پھیل چکا ہے، ان مریضوں کو کن اسپتالوں میں بھیجا جائے کوئی انہیں داخل کرنے کو تیار نہیں، ان مریضوں کو کہاں بھیجا جائے؟ صورتحال بہت خراب ہوگئی ہے کچھ سمجھ نہیں آرہا۔ ڈاکٹر نے اپیل کی ہے کہ فوری طور سندھ حکومت سنٹرل ہیلپ لائن بنائے تاکہ مریضوں کو فوری طور طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں.

اس وقت کراچی کی موجودہ صورتحال یہ ہے کہ کراچی کے ہسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی ہے جس کے باعث کورونا وائرس کے مریضوں کو ایک سے دوسرے ہسپتال بھیجا جارہا ہے لیکن ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کو داخل نہ کرنے کی اطلاعات ہیں اور ان کے ٹیسٹ بھی نہیں کیے جارہے جس سے صورتحال مزید سنگین شکل اختیار کر جائے گی.

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.