بجٹ میں اقتصادی ترقی کا ہدف 2.1فیصد مقرر کرنے کی تجویز


اسلام آباد ( ویب ڈیسک)آئندہ مالی سال2020-21 کیلئے بجٹ میں اقتصادی ترقی کا ہدف 2.1فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے ۔ زرعی پیداوار کا ہدف 2.8فیصد ، صنعت کا 2.1فیصد ،سروس سیکٹر کا 2.6فیصد ،اہم فصلوں کا پیداواری ہدف 1.9فیصد ،چھوٹی فصلوں کا 1.5فیصد ،کاٹن کا 0.9فیصد ، لائیو سٹاک کا 3.5فیصد ،فارسٹری کا 2.1فیصد ، ماہی گیری کا 1.5فیصد ،ایل ایس ایم کا منفی 2.5فیصد ہدف مقرر کیاگیا ہے ۔ چھوٹی صنعتوں کا پیداواری ہدف 6فیصد ، تعمیراتی شعبے کا 1.4فیصد ، بجلی کی پیداوار اور گیس کی ترسیل کا 3.5فیصد ،سروس سیکٹر کا ہول سیل اینڈ ریٹیلرز کا 1.1فیصد ، ٹرانسپورٹ ، سٹوریج کمیونیکیشن کا 0.9فیصد ، فنانس اینڈ انشورنش کا 3فیصد ، ہاﺅسنگ سیکٹر کا 4فیصد ،گورنمنٹ سروسز کا 4.6فیصد ،متفرق نجی شعبے کا 4.2فیصد مقرر کیاگیا ہے ۔ آئندہ مالی سال کیلئے مہنگائی کا ہدف 6.5فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے ۔ آئندہ مالی سال کے دوران قومی بچت سکیموں کا ہدف 13.8فیصد اور جی ڈی پی کا مجموعی تناسب کا ہدف 15.5فیصدمقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔