وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیدی، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی کابینہ نے مالی سال 2020-21 کے وفاقی بجٹ کی منظوری دے دی ہے ۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے خدوخال سے وفاقی کابینہ کو آگاہ کیا بعض ترامیم کے ساتھ فنانس بل 2020ءکی بھی منظوری دے دی گئی ٓ۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کی منظوری دی گئی۔ اذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں کورونا وائرس کے تناظر میں وفاقی بجٹ کے حوالے سے اراکین کو آگاہ کیاگیا جبکہ اراکین کی اکثریت نے مہنگائی کی موجودہ شرح کو سامنے رکھتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافے کابھی مطالبہ کیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ مشکل حالات میں ایک متوازن بجٹ بنایاگیاہے جس میں سماجی شعبے اور صحت کی طرف خصوصی توجہ دی گئی ہے تاکہ غریب آدمی کو زیادہ سے زیادہ وسائل فراہم کئے جاسکیں اس حوالے سے احساس پروگرام کے لئے بھی زیادہ فنڈز رکھے جارہے ہیں کیونکہ موجودہ حکومت کا فوکس غریب عوام ہیں جن کے معیار زندگی کی بہتری کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائینگے

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.