شاہد آفریدی بھی کورونا متاثرین میں شامل ہو گئے

کراچی(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی کورونا سے متاثر ین میں شامل ہو گئے۔

کراچی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کووڈ ۱۹ میں مبتلا

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ جمعرات سے طبیت خراب تھی اور جسم میں درد ہو رہا تھا، ٹیسٹ کراویا جس سے معلوم ہوا کہ میں کورونا پازیٹیو ہوں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ صحت یابی کے لیے سب کی دعاوں کا طلبگار ہوں۔