پنجاب میں کرونا کے بعد ٹائیفائیڈ کا زور، 10 روز میں پنجاب بھر سے 20 ہزار سے زائد مریض

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب میں کورونا وائرس کے بعد ٹائیفائیڈ بخار کی وبا زور پکڑنے لگی ہے، کورونا اور ٹائیفائیڈ کی ملتی جلتی علامات سے ڈاکٹرز الجھن کا شکار ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹیچنگ اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں ٹائیفائیڈ کے سینکڑوں مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ 10 روز میں پنجاب بھر سے ٹائیفائیڈ کے 20 ہزار سے زائد مریض سامنے آئے ہیں۔ لاہور کے 5 بڑے ہسپتالوں میں 8 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔جن میں سروسز، جناح، میو، جنرل اور چلڈرن ہسپتال شامل ہیں۔

ملتی جلتی علامات کے باعث کورونا اور ٹائیفائیڈ کے ٹیسٹ میں بھی غیر یقینی ہونے لگی ہے، کورونا اور ٹائیفائیڈ سے اموات کی شرح 70 فیصد سے زائد ہے۔

ٹائیفائیڈ سے 40 فیصد اموات ہو رہی ہیں، اموات کی بڑی وجہ ٹائیفائیڈ بخار بھی ہے، کورونا میں بخار ہلکا رہتا ہے جبکہ ٹائیفائیڈ میں بخار 103 اور 104 تک ہوتا ہے،گندہ پانی، مضرصحت خوراک، ٹائیفائیڈ کی بڑی وجہ ہیں، بخار، کھانسی، جسم درد، پیٹ کی خرابی ٹائیفائیڈ اور کورونا کی علامات ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.