سعودی عرب کا نیا نقشہ جاری

ریاض ( ویب ڈیسک )سعودی عرب کا نیا سرکاری نقشہ جاری کردیا گیا اور سرکاری و نجی اداروں اور عام لوگوں کو نیا نقشہ استعمال کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہیں۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی سروے جنرل اتھارٹی نے نیا نقشہ عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں تیار کیا ہے۔ اس میں ڈیجیٹل سسٹم استعمال کیا گیا ہے۔ ےتفصیلات کے مطابق سروے جنرل اتھارٹی نے نقشے میں مملکت کی شاہراہوں، ریلوے لائن، صنعتی اداروں اور معروف زرعی فارموں کا تعارف پیش کیا ہے جبکہ مملکت کے سبزہ زاروں اور قدرتی مناظر کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔سعودی عرب کے نئے نقشے میں وادیوں، پہاڑوں، پہاڑیوں، قابل دید مقامات اور قدرتی مناظر اجاگر کیے گئے ہیں جبکہ سعودی عرب کی بین الاقوامی سرحدوں کی علامتیں بھی دکھائی گئی ہیں۔