لاہور میں سلیکٹو لاک ڈاؤن کا آغاز، 61 مقامات سیل

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے سلیکٹو لاک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا، لاہور کی گلیاں، محلے، بلاکس اور سیکٹرز سمیت 61 مقامات سیل کر دیئے گئے۔

تفصیل کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے 21 علاقوں کی 61 گلیاں ، محلے اور بلاکس سیل کئے گئے ہیں۔ سیل کیے گئے علاقوں میں میڈیکل سٹور، جنرل سٹور، تندور، پٹرول پمپ، لیبارٹریاں، کلیکشن سنٹرز چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔

جن علاقوں کو ریڈ زون قرار دے کر بند کیا گیا ان میں رام نگر کی اسلام سٹریٹ، بلال پارک، اقرا سکول سٹریٹ، رام نگر کی گلی نمبر 10، گلی نمبر 13، گلی نمبر 23، قلعہ گجر سنگھ کی عبدالکریم روڈ، عثمانیہ کالونی ، رائل پارک، کریم پارک کے بلاک نمبر 2،3،4 کے علاوہ امین پارک کی گلی نمبر 1، تاجپورہ کی گلی نمبر 4 اور نظام آباد ای بلاک کی گلی نمبر 1، تاجپورہ شاہ عالم کالونی کی گلی نمبر 2، علی محمد پارک کی گلی نمبر 3 سیل کی گئی ہے۔

محلہ گول باغ شاد باغ کی گلی نمبر 2، بیگم کوٹ شمع کالونی کی گلی نمبر 4، بارہ دری معصوم شاہ روڈ کی گلی نمبر 2 بھی سیل کر دی گئی۔ فہرست کے مطابق جوہر ٹاؤن کے بلاک بی، ایف 2، جے 2 اور بلاک جی 3، کنال ویو سوسائٹی کے بلاک بی، واپڈا ٹاؤن کے بلاک ایف 2 اور بلاک جی، گلبرگ اے کا بلاک 3، بندو خان سویٹس تا مسجد طلحہ تک بند ہے۔

گلبرگ اے میں ہی ندیم تکہ تا طارق کباڑیا تک کا علاقہ، گلبرگ بلاک بی 1، بلاک بی 2 اور بلاک بی 3 مکمل طور پر بند کئے گئے۔ پی سی ایس آئی آر فیز ٹو کا بلاک بی، ڈی ایچ اے فیز 1 اور فیز 5 کے تمام سیکٹرز، عسکری 10 مکمل، کیولری گراؤنڈ کے شیراز ولاز، گلستان کالونی کی گلی نمبر 5،8،9،11،13،15،26 اور 27 بھی سیل ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.