کھیل میں جدت، سونی کے پی ایس فائیو کی پہلی جھلک

ٹوکیو(ویب ڈیسک) جاپانی کمپنی سونی نے اپنے پلے سٹیشن فائیو کی تصاویر کی نمائش کی ہے۔ اس خم دار کنسول کو کمپنی کی جانب سے شاندار ڈیزائن قرار دیا جا رہا ہے۔

سونی پلے سٹیشن فائیو کی تصاویر میں نیا کیمرا، چارجنگ ڈاک، میڈیا ریموٹ اور خصوصی ہیڈ فونز کو دکھایا گیا۔ کمپنی کی جانب سے ہیڈ فون کو پلس تھری ڈی وائرلیس ہیڈ سیٹ کا نام دیا گیا ہے۔

سونی کی جانب سے پیش کی گئی تصاویر میں تمام اسیسریز میں سفید رنگ کی سکیم کیساتھ کالے اور نیلے رنگ کا امتزاج شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مائیکروسافٹ ایکس بکس سیریز اور پلے سٹیشن فائیو کی قیمتیں اور دیگر تفصیلات پوشیدہ رکھی گئی ہیں۔