ڈاکو بھی ٹک ٹاک کے دلدادہ، کلاشنکوف تھامے گانا گانے کی ویڈیو وائرل

کراچی(ویب ڈیسک) جدید ٹیکنالوجی کی افادیت تو مسلمہ ہے لیکن اب اس ٹیکنالوجی کا پھیلائو اس قدر زیادہ ہے کہ ہر خاص و عام اس کے سخر میں مبتلا نظر آتا ہے، اس ٹیکنالوی کا ایک نمونہ ٹک ٹاک ایپ ہے جو اس وقت مقبولیت کی تمام حدیں پار کر چکی ہے، بچوں خواتین، بوڑھوں اور منچلوں کی ٹک ٹاک ویڈیوز تو آپ نے دیکھ رکھی ہیں لیکن آج جس ویڈیو کی دھوم ہے وہ ڈاکوئوں کی ہے، سندھ کے نامعلوم مقام پر ڈاکوئوں نے ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر شئیر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکو بھی ہاتھوں میں کلاشنکوف تھامے ٹاک ٹاک پر ویڈیو بنانے لگے، بیک گراؤنڈ میں گانا چلایا جس کے بول کچھ یوں تھے ’تم نے مجھے ہتھیار اٹھانے پر مجبور کیا، مجھے ڈاکو بنایا۔‘جدید اسلحہ اٹھائے ڈاکو گانے کے بول پر اداکاری کرتے بھی نظر آئے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے منچلے نوجوانوں کی اسلحہ نمائش کی ٹک ٹاک ویڈیو منظرعام پر آچکی ہیں جس پر پولیس نے کاروائی کرکے کئی نوجوانوں کو گرفتار کیا اور بعض کو تھانے میں مرغا بناکر ویڈیو بنادی تاکہ باقی لوگ بھی سبق سیکھیں

لیکن ڈاکوؤں کی جانب سے ٹک ٹاک پر گانے اور اسلحہ کے ساتھ ویڈیو بنانا پہلی بار سامنے آیا ہے۔ان ڈاکوؤں کا تعلق سندھ سے ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق ان ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری دیکھ کر لگتا ہے کہ سندھ حکومت انکا کچھ نہیں بگاڑسکتی اور سندھ پولیس بھی بے بس ہے ، ان ڈاکوؤں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہونیوالی

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے سندھ حکومت پر طنز کیا کہ کون کہتا ہے کہ سندھ نے ترقی نہیں کی؟ سندھ نے اتنی ترقی کرگئی ہے کہ ڈاکو بھی اس جدیدٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ٹک ٹاک ویڈیوز بنارہے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.