دنیا میں سونے سے بنا پہلا ہوٹل۔۔۔۔

ویت نام میں ایک ایسا ہوٹل تعمیر کیا گیا ہےجو پورے کا پورے سونے کا ہے، اس کی تعمیر پر 20 کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے۔

سونے کے اس ہوٹل میں دیواریں، دروازے حتی کے باتھ روم میں موجود چیزیں بھی سونے کی بنی ہوئی ہیں۔

اس ہوٹل کے باتھ ٹب، ٹوائلٹ اور کچن کے برتن بھی 24 قیراط سونے کے بنے ہوئے ہیں۔

اس ہوٹل میں آنے والے ایک سیاح کا کہنا تھا کہ میں جیسے ہی اس ہوٹل میں داخل ہوا مجھے لگا جیسے میرا معیار بڑھ گیا ہو، میں نے یہاں کے پروقار ماحول سے خوب لطف اٹھایا ہے۔

ایک اور سیاح کا کہنا تھا کہ مجھے یہاں آکر لگا جیسے میں کوئی بادشاہ ہوں، جیسے مصر کے تاریخی بادشاہ ہوا کرتے تھے، مجھے ایسا پہلے کبھی بھی محسوس نہیں ہوا۔