ملک بھر کے تعلیمی ادارے ستمبر سے کھولنے کا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت پاکستان کا پنجاب سمیت ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے 15ستمبر سے کھولنے کا اعلان

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ تعلیمی ادارے15 ستمبر سے کھولنے کافیصلہ کیا گیا ہے لیکن ستمبر کے پہلے ہفتے میں دوبارہ صحت کے انڈیکیٹرز کو مد نظر رکھا جائیگا۔

وزیرتعلیم کے مطابق ستمبر کے پہلے ہفتے صحت کے معاملات سے متعلق مشاورت ہوگئی ۔ صحت کےمعاملات ٹھیک ہوجاتےہیں توپھر 15 ستمبر سےتعلیمی ادارے کھول دینگے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ فیصلہ ہوا ہے کہ مختلف تعلیمی اداروں کو انتظامی دفاتر پہلے کھولنے کی اجازت دی جائے۔ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق ٹریننگ ہوگی ۔