آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے ستمبر تک سکول بند رکھنے کا فیصلہ مسترد کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نےسکولز 14ستمبر تک بند رکھنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔ اور سکولز فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے ردعمل میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے چئیر مین کاشف مرزا نے دیگر شعبہ جات کی طرح ایس او پیز کے تحت سکولز کو کھولنے کا مطالبہ کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ نجی سکولز اور ان سے وابستہ عملے کا معاشی قتل کیا جا رہے اور یہ کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے، ان کا کہنا تھاکہ اگر سکولز نہ کھولے گئے تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے

کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ کرونا سے شدید متاثرممالک میں تعلیمی ادارے کھلےہیں، چین کےصوبےووہان، برازیل، سپین، انگلینڈ،انڈیا، ایران، بنگلہ دیش،سری لنکا سمیت امریکہ، روس، ڈنمارک،فرانس،سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ،جرمنی،جاپان، کوریا، سعودی عرب،اسرائیل،ہانگ کانگ وغیرہ شامل ہیں،تو پاکستانی بچےتعلیم سے محروم کیوں ہیں