” ارطغرل ” پاکستان میں ہی مل گیا”

لاہور( ویب ڈیسک ) دنیا بھر میں دھوم مچانے والے ترکی ڈرامہ سیریز ” ارطغرل غازی” نے پاکستانی ناظرین کا دل تو موہ ہی لیا ،ساتھ ہی اس ڈرامے کے مرکزی کردار بھی ہر دلعزیز ہو چکے ہیں۔سوشل میڈیا پر جہاں ابھی حلیمہ سلطان اور” ارطغرل غازی” کے مرکزی کردار انجن التان کی دلکش شخصیت کے چرچے ماند نہیں پڑے تھے کہ لوگوں نےپاکستان میں انجن التان کا ہم شکل بھی کھوج نکالا۔کراچی سے تعلق رکھنے والے انجن التان کے ہمشکل مصطفیٰ حنیف کو سوشل میڈیا پر انجن التان سے مشابہت کی وجہ سے ’پاکستانی ارطغرل‘ کہا جارہا ہے۔
مصطفیٰ حنیف بین الاقوامی تعلقات (آئی آر) میں ماسٹرز کی ڈگری رکھتے ہیں اور ایک نجی ادارے میں ملازم ہیں، مصطفیٰ حنیف کا کہنا ہے کہ ’ارطغرل غازی‘ کے پاکستان میں نشر کیے جانے سے پہلے بھی ان کے دوست انہیں مرکزی کردار سے مشابہہ قرار دیتے تھے تاہم انہوں نے کبھی اس بات پر غور نہیں۔
مصطفیٰ نے بتایا کہ دوستوں کے اسرار پر جب میں نے ڈرامہ دیکھا تو حیران ہی رہ گیا کیونکہ مرکزی کردار بلکل میرے جیسا تھا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *