ماڈل اور گلوکارہ ایان علی کی نئی ویڈیو لیک

منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت حاصل کرنے والی پاکستانی ماڈل اور گلوکارہ ایان علی نے جلد ہی اپنے نئے البم کے آنے کی خبر سنا دی۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر پوسٹ کرتے ہوئے ایان علی نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی اور اپنے چاہنے والوں سے اُن کا حال احوال دریافت کیا پھر اُنہوں نے بتایا کہ یہ ویڈیو اُن کے نئے آنے والے البم کے لیے کیے جانے والے شوٹ کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔

ماڈل و گلوکارہ ایان علی نے بتایا کہ ان کے نئے البم کا نام “Nothing like Everything” ہو گا۔ ماڈل نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کا یہ البم آئندہ ماہ اگست میں آئے گا۔

اس سے قبل ایان علی نے شوبز میں واپسی کا عندیہ دیتے ہوئے 7 گانے ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا، اُنہوں نےٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پرانی لیمبرگنی میں بیٹھ کر اپنے 7 نئے گانے سننے اور سیر پر جانے کا وقت ہوا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ ایان علی 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے 5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے امریکی ڈالر دبئی سمگل کرتے ہوئے گرفتار ہوئی تھیں۔ اس کیس میں 2 سال تک ایان علی عدالت میں پیش ہوتی رہیں تاہم 2017 میں دبئی جانے کے بعد وہ عدالت کی سماعتوں میں غیر حاضر ہوئیں۔

ایان علی کی ویڈیو گانے میں انٹری اس سے پہلے بھی بہت مقبول ہو چکی ہے