وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب متوقع

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا آج قوم سے خطاب متوقع ہے جس میں وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اپنے خطاب میں کورونا کی مجموعی صورتحال اور حکومتی حکمت عملی پر بات کریں گے جب کہ عید پر لوگوں کو سفری سرگرمیاں محدود رکھنے کی ہدایت بھی کریں گے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ  وزیر اعظم عمران خان خطاب میں قومی امور، نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم پر بھی پر بات کر سکتے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.