
کراچی میں قربانی کے جانور پر آوارہ کتوں کا حملہ، ویڈیو وائرل
کراچی میں آوارہ کتوں کے انسانوں پر حملے کے بعد قربانی کے لیے لائے گئے جانور پر حملے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔
ویڈیو میں آوارہ کتوں کی جانب سے قربانی کے لیے لائے گئے جانوروں کو پریشان کرتے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے بعد 4 آوارہ کتوں نے گھر کے باہر بندھے بکرے پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔
صائمہ اریبئین ولاز میں خون خوار کتوں نے گھر کے باہر بنے قربانی کے بکرے کو حملہ کرکے زخمی کردیا۔ جس کی وجہ سے بکرے کی پچھلی ٹانگ بھی ٹوٹ گئی جب کہ بکرے کی گردن پر گڑے کتوں کے کاٹنے کے نشان بھی واضح ہیں۔۔
— Ahsan Tariq (@AhsanTariqsk) July 25, 2020
ماضی میں بھی کتوں کے کاٹنے کے کئی واقعات اس سوسائٹی میں ہو چکے ہیں pic.twitter.com/T3PsZP65s4
سوسائٹی کے بلاک ایچ میں رونما ہونے والے اس افسوس ناک واقعے میں آوارہ کتوں نے قربانی کے بکرے پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔ تین سے چار کتوں نے آدھی رات کے وقت بکرے پر حملہ کیا جس کی وجہ سے بکرے کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور بکرے کی گردن پر گہرے زخم بھی آگئے ۔ کتوں کے حملے سے شدید زخمی بکرے کو اس کے مالک نے عید الاضحی سے قبل ہی ذبح کر دیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں بکرے کے ساتھ گائے بھی نظر آرہی ہے تاہم آوارہ کتے گائے کو چھوڑ کر بکرے پر حملہ آور ہوئے۔ حملے کے بعد بکرا لنگڑانے لگا اور اس کی گردن سے خون بھی بہنے لگا
بکرے کے مالک نے اس سارے واقعے کا ذمہ دار سوسائٹی کی انتظامیہ کو قرار دے رہا ہے۔ بکرے کے مالک کا کہنا ہے کہ سوسائٹی کی محفوظ چار دیواری کے اندر آوارہ کتوں کی اس قدر بہتات سوسائٹی انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔