وزیراعظم کوئی بڑا قدم اٹھا سکتے ہیں، شاید اسمبلیاں توڑ دیں، شاہد مسعود کا تجزیہ

وزیراعظم عمران خان بڑاقدم اٹھانے کا سوچ رہے ہیں شاید وہ اسمبلیاں بھی توڑدیں کیونکہ اب لوگ بھی تنگ آچکے ہیں اور مصیبت میں مبتلا ہیں۔

اپنے پروگرام میں ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان شدید دباؤ کا شکار ہیں اور کوئی بڑا قدم اٹھانے کا سوچ رہے ہیں شاید وہ اسمبلیاں توڑدیں یا اپنی کابینہ میں ہی تبدیلیاں کردیں اور کابینہ مزید چھوٹی کردیں۔

ڈاکٹر شاہد نے مزید کہا کہ خان صاحب کرنا کچھ چاہتے ہیں لیکن آگے سے نتیجہ کچھ اور نکلتا ہے۔ کبھی عزیر بلوچ والی جے آئی ٹی نکل آتی ہے، کبھی روزویلٹ ہوٹل نکل آتا ہے، کبھی کراچی کی بجلی اور کچرے کا مسئلہ سامنے آجاتا ہے۔لوگ بیزار ہوچکے ہیں، لوگ بیزار کیا، مصیبت میں ہیں لوگ۔

وزیراعظم عمران خان نے احتساب کا وعدہ کیا تھا ، جن کا احتساب ہونا تھا وہ سب اکٹھے ہوکر نیب میں ترامیم کی بات کررہے ہیں۔