استغفراللہ حلیمہ باجی”آپ تو مائنڈ ہی کر گئیں

لاہور( ویب ڈیسک )ترک ڈرامہ سیریز” ارطغرل غازی” میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی اسرا بلجک کے لاکھوں پاکستانی مداح ہیں۔ پاکستان میں ارطغرل ڈرامہ پیش کیے جانے کے بعد سے اسرا بلجک کی پاکستان میں بہت زیادہ فین فالونگ ہوگئی ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ پاکستانی انہیں بطور اداکار نہیں بلکہ حلیمہ سلطان کے طور پر دیکھتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنی ذاتی زندگی کی تھوڑی سی بھی مغربی تصویر شیئر کرتی ہیں تو پاکستانی ان پر ٹوٹ پڑتے ہیں. اپنی مغربی طرز کی تصویروں پر منفی تبصروں سے بچنے کیلئے اسرا بلجک نے اب انسٹاگرام پر کمنٹس کا آپشن بند کرنا شروع کردیا ہے۔
تفصیل کے مطابق انہوں نے حال ہی میں سمندر کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ مغربی لباس میں نظر آرہی ہیں، انہیں شاید علم تھاکہ اس تصویر کے بعد پاکستانیوں نےپھر سے ” استغفراللہ حلیمہ باجی” کی رٹ لگا دینی ہے، اس لیے انہوں نے اس پوسٹ سے کمنٹس کا آپشن ہی ختم کردیا. ان کے اس اقدام پر ایک پاکستانی مداح کا کہنا ہے کہ بیچاری اسرا بلجک کو پاکستانیوں کی وجہ سے کمنٹس بند کرنے پڑ گئے ہیں کیونکہ پاکستانی ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے، اور ان کے لباس اور دیگر چیزوں پر اپنا تبصرہ ضرور پیش کریں گے. ایک ٹوئٹر صارف نے حلیمہ سلطان کی جانب سے کمنٹس بند کیے جانے کو سمارٹ قدم قرار دیا اور کہا کہ حلیمہ باجی کو پتا کہ ان کپڑوں پر کمنٹس کرکرکے پاکستانیوں نے دماغ کھاجانا تھا۔