لانچ سے قبل ہی آئی فون 12 کی تصاویر لیک

لاہور( ویب ڈیسک) موبائل فون صارفین کوآئی فون کے نئے ماڈلز کا انتظار رہتا ہےاور مارکیٹ میں آتے ہی خریداروں کی قطار لگ جاتی ہے۔حال ہی میں ستمبر میں سرکاری طور پر لانچ ہونے سے پہلے ہی آئی فون 12 کی تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ایپل اس بار چار ماڈل لائے گا۔ڈیجیٹل چیٹ اسٹیشن سے لیک ہونے والی تصاویر میں آئی فون 12 سیریز کے بیس ماڈل کی ایک تصویر سامنے آئی ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ آئی فون 11 سے چھوٹا ہوگا۔ لیک ہونے والی تصاویر میں فون کے ڈیزائن اور دیگر خصوصیات کا پتہ چلتا ہے۔ لیک ہونے والی تصاویر کے مطابق ، فون میں 5.4 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے۔ یہ آئی فون 11 سے چھوٹا ہے کیونکہ۔ کمپنی یہ فون ان صارفین کے لیےلا رہی ہے جو اب بھی چھوٹے اور کومپیکٹ سائز کے فون کو استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔