معروف بھارتی اداکار آئی سی یو میں داخل،عامر خان اور سونو سود سے مدد کی اپیل

نئی دہلی ( ویب ڈیسک )2020 بالی ووڈ فلم اینڈ ٹی وی انڈسٹری کے لیے خاصا بھاری ثابت ہوا ہے جہاں آئے روز مشہور شخصیا ت کی موت کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔آج جہاں بھارتی فلم انڈسٹری کی بلیک اینڈ وائٹ دور کی مشہور اداکارہ کم کم( کبھی آر کبھی پار گانے سے شہرت پانے والی ) اس دار فانی سے کوچ کر گئیں وہیں اب خبر یہ آئی ہے کہ ٹیلی ویژن سے بالی ووڈ فلموں میں اپنی دمدار اداکاری سے جگہ بنانے والے اداکار انوپم شیام کی صحت بھی تشویش ناک ہے اور وہ آئی سی یو میں داخل ہیں۔ انوپم شیام کو گورگاؤں کے لائف لائن اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔وہ کچھ دن سے گردے کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ٹی وی سیریل پرتیگیا میں ٹھاکر سجن سنگھ کے کردار سے شہرت سمیٹنے والے انوپم نے متعدد فلموں میں کام کیا ہے۔ وہ بولی وڈ کی متعدد فلموں میں بھی ایک شاندار کردار میں نظر آچکی ہیں۔ انوپم “لجا” ،”نائک” ،اور بین الاقوامی شہرت یافتہ بھارتی فلم “سلم ڈاگ ملنیئر” میں بھی کام کیا تاہم ان دنوں وہ مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ اس مشکل وقت میں انہوں نے بالی ووڈ اداکار عامر خان اور سونو سود سے مدد کی درخواست کی ہے جبکہ انوپم شیام کی طبیعت خراب ہونے کی خبر سننے کے بعد اداکار منوج باجپائی نے مدد کرنے کا ہاتھ بڑھایا ہے۔