کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کے ساتھ مناسکِ حج کا آغاز

مکہ مکرمہ(ویب ڈیسک) مکہ مکرمہ میں کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کے ساتھ مناسکِ حج کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ عازمین حج نے قرنطینہ ختم کر کے احرام کی حالت میں طواف کیا۔

ایک ہزار عازمین مناسک حج ادا کریں گے جن میں 700 غیر ملکی عازمین حج بھی شامل ہیں۔مسجد الحرام میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے مخصوص نشان لگا دیے گئے ہیں۔ عازمین حج منیٰ میں خصوصی کمپلیکس میں قیام کریں گے۔

عازمین حج کی سیکیورٹی کیلئے کرونا سے شفایاب 300 ہیلتھ ورکرز اور سیکیورٹی اہلکار اپنے فرائض سرانجام دیں گے

عازمین کل صبح نماز فجر کے بعد میدان عرفات روانہ ہوں گے جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کرینگے۔ یومِ عرفہ کے لیے مسجد نمرہ میں بھی عازمین کے لیے مخصوص نشان لگا دیئے گئے ہیں۔۔ غلاف کعبہ کی تبدیلی بھی کل ہی ہو گی۔

دن بھر عرفات میں قیام اور مغرب کی اذان کے بعد حجاج مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے جہاں نماز مغرب اور عشاء ملا کر ادا کی جائے گی، رات بھر مزدلفہ میں کھلے میدان اور پہاڑوں پر قیام ہو گا۔ اللہ کے مہمان 10 ذی الحج کو فجر کی نماز کے بعد منیٰ روانہ ہوں گے۔ جہاں وہ شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کریں گے اور سر منڈوا کر احرام کھول دیں گے، پھر طواف زیارت ہو گا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.