
وزیر اعظم عمران خان کا کردار نبھانے والےاداکار فرخ شاہ انتقال کر گئے
لاہور( نیوز ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی ڈمی کا کردار ادا کرکے ر لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے اداکار فرخ شاہ ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے۔خ شاہ کو آج صبح دل کا دورہ پڑا، انہیں دل کی تکلیف پر ہسپتال لے کر جارہے تھے کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ فرخ شاہ نے تھیٹر ریڈیو سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا، انہوں نے سرکاری ٹی وی کے بے شمار ڈرامہ سیریلز میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا، تاہم اداکار فرخ شاہ کو 2011ء میں وزیر اعظم عمران خان کے ڈمی کریکٹر ادا کرنے اور ان کی پیروڈی کی وجہ سے شوبز کی دنیا میں مقبولیت حاصل ہوئی۔ فرخ خان کی شکل و شباہت،قد کاٹھ اور آواز وزیر اعظم عمران خان سے حیرت انگیز طور پر مماثلت رکھتی تھی۔
فرخ شاہ ان دنوں نجی ٹی وی چینل سے وابستہ تھے۔ تاہم لاک ڈاؤن کے باعث تھیٹر بند ہونے کی وجہ سے انہیں مالی معاملات میں پریشانی کا سامنا تھا۔ وہ دو روز قبل ہونے والے فنکاروں کے احتجاج میں بھی شریک تھے، جب کہ نجی ٹی وی کے عيد اسپيشل شو کی ريکارڈنگ ميں بھی حصہ ليا تھا۔فرخ شاہ کے اچانک انتقال پر مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔