مجھےکوئی پسند نہیں کرتا،صدر ٹرمپ کا اعتراف

لاہور( ویب ڈیسک )امریکی صد ر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی تاریخ کے متنازعہ اور ناپسندیدہ صدر مانے جاتے ہیں اور اس بات کا ادراک خود ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی ہے۔اس بات کا اعتراف امریکی صدر نے وائٹ ہائوس میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔کووڈ۔19 وبا کی تازہ پیش رفت کو بیان کرتے ہوئے اور اخباری نمائندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ” عوام ماہر وبائی امراض انتھونی فاوکی کی باتوں پر اعتبار کرتے ہیں تا ہم میری پر نہیں۔یاد رہے کہ ڈاکٹر فاوکی بھی امریکی انتظامیہ کے لیے کام کرتے ہیں، یہ ہمارے ساتھ ہیں۔ ہم نے ان کی اور دیگر تمام تر ماہرین کی تجاویز پر تقریباٍ ً پوری طرح عمل در آمد کیا ہے۔ کیا مجھ پر اس معاملے میں عوام کا عدم اعتماد میری شخصیت کی وجہ سے ہے؟”
امریکی صد ر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ” کورونا وائرس کے معاملے میں مل کر کام کرنے والے افراد کو اعلی منظوری حاصل ہے لیکن لوگ میری باتوں کو منظور نہیں کرتے۔ کوئی مجھے پسند نہیں کرتا۔”
واضح رہے کہ امریکی ریاست کونیکٹی کٹ کی کوئنی پیاک یونیورسٹی کی جانب سے کی جانب سے 2017 میںکئے گئے ایک سروے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ملکی تاریخ کا ناپسندیدہ ترین صدر قرار دیا گیا تھا۔اس سروے میں عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور انداز میں اپنی رائے کا اظہار کیا اور عوامی رائے کے مطابق 59 فیصد لوگوں نے کہا کہ ٹرمپ ایماندار نہیں جبکہ 60 فیصد لوگوں کے مطابق ٹرمپ کے پاس امریکی صدارت کی اہلیت نہیں ۔