سندھ میں جواریوں کا گرفتارمرغا ضمانت کا منتظر،پولیس پریشان

لاہور( ویب ڈیسک )سندھ کے ضلع گھوٹکی میں جوئے کے اڈے پر چھاپے کے دوران جواریوں کے ساتھ گرفتار ہونے والا مرغا اب پولیس والوں کے لیے درد سر بنا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق گھوٹکی میں 8 ماہ قبل مرغوں کی لڑائی پر جوئے کے دوران چھاپا مارا گیا تھا، چند ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا، تاہم انھوں نے اپنی ضمانتیں تو کرا لیں لیکن مرغے کا کچھ نہ ہو سکا۔ذرائع کے مطابق چونکہ پولیس نے مقدمے میں مرغے کی برآمدگی کا بھی ذکر کیا تھا اس لیے عدالت میں سماعت پر ہر بار پولیس اہلکاروں کو مرغے کو بھی پیش کرنا پڑ رہا ہے۔ ادھر تھانے میں موجود اہلکار ضمانت کیلئے عدالت کے چکر لگانے والے اس انوکھےمرغے کی دیکھ بھال اور خوراک کے بندوبست سے خاصے پریشان ہو چکے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.