سونا ایک بار پھر مہنگا

کراچی ( ویب ڈیسک )عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 21 ڈالر اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 750 روپے اور 643 روپے کا اضافہ ہوگیا۔جمعے کے روز سونے کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 23 ہزار 500 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد ایک لاکھ 5 ہزار 881 روپے پر جاپہنچی۔دوسری جانب سونے کی قیمتوں کو پر لگنے کے بعد اب چاندی کی قیمت میں بھی مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور جمعے کے روز فی تولہ 24 قیراط چاندی کی قیمت 80 روپے بڑھ کر 1500 روپے پر آگئی ہے۔