قربانی جانوروں کی،کھال عوام کی اترے گی

لاہور( نیوز ڈیسک)عید قرباں کے موقع پر جہاں جانوروں کی قربانی کا وقت قریب آرہا ہے وہیں عید سے قبل حکومت اور منافع خور وں نے مل کر عوام کی کھال کھینچنے کا پورا بندوبست کر دیا۔اشیا خور و نوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے نے غریب اورمتوسط طبقے کے ہوش اڑا دئیے ہیں۔آٹے اور چینی کی قیمتوں کو پر لگنے کے ساتھ ساتھ اب سبزیاں خریدنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔اس وقت ٹماٹر140 روپے فی کلو سے160 روپےاور چند دن قبل 100 روپے کلو فروخت ہونے والا لیموں180 سے 300 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ لہسن 280سے 300 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔عید الاضحیٰ کی آمد کے موقع پر تاجروں کی جانب سے بھی خود ساختہ طور پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔اس کی واضح مثال یہ ہے کہ ادرک کی سرکاری قیمت تین سو پچاسی مگر یہ چار سو اسی روپے کلو میں بیچی جا رہی ہے۔