بھارت: 70 ٹن وزنی کرین گرنے سے 11 ملازم ہلاک،ویڈیو منظر عام پر آ گئی

لاہور ( ویب ڈیسک ) بھارت کے شہر وشاکھاپٹنم میں واقع” ہندوستان شپ یارڈ لمیٹڈ “میں ہفتے کے روز لوڈ ٹیسٹ کے دوران ایک بھاری کرین گرنے سے 11 ملازمین دم توڑ گئے۔بھارتی حکام کے مطابق حادثہ نئی کرین کی آزمائش کے دوران پیش آیا، ہلاک ہونے والوں میں چار شپ یارڈ اور 7 کنٹریکٹ ملازمین تھے۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کرین دو سال قبل ممبئی کی ایک کمپنی انوپم کرینز نے تیار کی تھی تاہم اب تک یہ آپریشنل نہیں ہوئی تھی، آج اس کرین کا لوڈ ٹیسٹ کیا جارہا تھا کہ حادثہ ہوگیا۔اس حادثے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شپ یارڈ میں موجود یہاں ایک بھری ہوئی کرین ٹوٹ گئی۔ اس کی گرفت میں 11 مزدور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔