اسرائیل مشکل ترین حالات سے دوچار: کورونا ہر ایک منٹ میں ایک فرد کو نشانہ بنانے لگا

لاہور( ویب ڈیسک )اسرائیل میں کورونا وائرس وبا کی دوسری لہر تباہ کن ثابت ہو رہی ہے۔ اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق صہیونی ریاست کورونا کی وجہ سے اس وقت سخت مشکل حالات سے دوچار ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 70 ہزار 379 ہوگئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 1785 مریضوں کی تصدیق کی گئی۔ ایک منٹ میں اسرائیل میں‌ کرونا کا ایک نیا مریض سامنے آ رہا ہے۔
“العربیہ ڈاٹ نیٹ” کے مطابق اسرائیلی صحت کے حکام نے صرف جمعرات کو 20،846 ٹیسٹ کیے جن میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ان میں 8.8 فیصد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے ۔ جمعرات اور جمعہ کے درمیانی شب 9 اسرائیلی کرونا سے ہلاک ہوئے جس کے بعد 9 ملین آبادی والے ملک میں کرونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 503 ہوگئی ہے۔
اس وقت اسرائیل میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 26،080 جن میں سے 740 اسپتال میں داخل ہیں۔ 321 کی حالت تشویشناک ہے۔ ان میں سے 99 افراد کو وینٹی لیٹر پررکھا گیا ہے۔ اسرائیل اس وقت کرونا تیزی سے پھیلنے والے ملکوں کی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آگیا ہے۔
جب کہ دوسری جانبا مریکا میں بھی گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے اندر کورونا وائرس کے سبب مزید 1379 متاثرین جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور 72238 نئے کیسوں کا اندراج ہوا ہے۔ یہ بات جونز ہوپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتائی گئی ہے۔ یہ مسلسل تیسرا روز ہے جب ملک میں چوبیس گھنٹوں کے اندر کرونا کے سبب 1200 سے زیادہ اموات کا اندراج ہوا۔