جا چھوڑ میری وادی : کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ،آئی ایس پی آرکا نیا ترانہ جاری

لاہور( ویب ڈیسک ) بھارت 73 سال سے کشمیریوں کی آزادی پر قبضہ کیے ہوئے ہے۔نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کےظلم و ستم کی داستانیں دنیا سے ڈھکی چھپی نہیں۔بھارت نے پچھلے سال کشمیر کی خصوصی حیثیت بھی ختم کردی۔دنیا بھر میں مسلمان عیدکی خوشیاں منارہے ہیں مگر کشمیری آج بھی بھارت کے انسانی تاریخ کے بدترین لاک ڈاؤن میں قیددنیا کی توجہ کے منتظر ہیں۔ کشمیریوں کو جَبر کا نشانہ تو بنایا جا سکتا ہے لیکن اُن کے جذبہ آزادی کو مات نہیں دے سکتا۔

کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے ایک سال مکمل ہونے پر اورکشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنےکے لیےپاک فوج کی جانب سے 5 اگست کی مناسبت سے نیا گانا ریلیز کر دیا گیا ہے، نغمے کا ٹائٹل ‘جا چھوڑ میری وادی’ ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی مرتبہ ایک کشمیری گانے کا مرکزی کردار بنا ہے۔ گانے کا آغاز ایک کلاک کی آواز سے ہوتا ہے جو پچھلے365 دِنوں کی یاد دلاتا ہےجن میں کشمیریوں کو بد ترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔