شریف گروپ کا چیف فنانشل آفیسر گرفتار

لاہور( ویب ڈیسک )قومی احتساب بیورو (نیب) نے شریف گروپ کے چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) محمد عثمان شریف خاندان کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کر لیا۔ احتساب عدالت میںشریف گروپ آف کمپنیزکے سی ایف او محمد عثمان کی درخواست پر سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ محمد عثمان کی گرفتاری ٹھوس شوائد پرکی گئی ہے، وہ شریف فیملیز کے لیے منی لانڈرنگ کے لیے کام کرتا رہا اور گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں محمد عثمان کو گرفتار کیا ہے۔
دلائل سننے کے بعد احتساب عدالت نے محمد عثمان کو 17 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔محمد عثمان کے بھائی نے ان کی بازیابی کے لیے تھانا سمن آباد میں درخواست بھی دے دی جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے الزام لگایا ہے کہ محمد عثمان کو خفیہ مقام پر منتقل کر کے حبس بےجا میں رکھا گیا ہے۔