بھارتی حکومت کی پالیسیوں پر اختلاف، مقبوضہ کشمیر کے گورنر نے استعفیٰ دے دیا

بھارتی حکومت کی پالیسیوں پر اختلاف، مقبوضہ کشمیر کے گورنر نے استعفیٰ دے دیا

بھارتی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں سے شدید اختلافات کے سبب مقبوضہ کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ بھارتی صدررام ناتھ کووند کو بھجوا دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے حوالے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے اپنے تحفظات بھارتی حکومت کو بھجوائے تھے۔

گریش چندر مرمو نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی، مسلسل کرفیو اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے کشمیری عوام کی مشکلات سے بھی بھارتی حکومت کو آگاہ کیا تھا۔ جس پر بھارتی حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔

مظالم اور غاصبانہ قبضے پر تحفظات اور مطالبات نہ سننے پر گزشتہ روز غیر قانونی بھارتی قبضے کو ایک سال پورا ہونے پر لیفٹیننٹ گورنر مقبوضہ کشمیر نے اپنا استعفیٰ بھارتی صدر کو بھیج دیا جس سے بھارتی حکومت اپنی انگلیاں چبانے لگی۔