پاکستانی ماڈل کی ن لیگی رہنما کو جگت، ہال قہقہوں سے گونج اٹھا


نجی ٹی وی چینل کے پروگرام مذاق رات میں ن لیگ رہنما نورالحسن تنویر، پاکستانی ماڈل رومامائیکل اور میزبان واسع چوہدری کے درمیان دلچسپ اور مزاحیہ مکالمہ ہوا۔

نورالحسن تنویر پروگرام کے دوران وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے جس پر روما مائیکل نے کہا کہ ان سے کوئی بھی بات کرتے ہیں تو یہ گھما پھرا کر عمران خان کو لے آتے ہیں۔

واسع چوہدری نے سوال کیا کہ کیا آپ گھر پر بھی ایسا ہی کرتے ہیں کہ جب سے عمران خان آیا ہے مجھے کھانا ٹھیک نہیں مل رہا۔واسع چوہدری نے سوال کیا کہ آپ کی فیورٹ ڈش کیا ہے؟

نورالحسن تنویر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری فیورٹ ڈش بھنا ہواگوشت، اب تو وہ کم ہی کھاتے ہیں

واسع چوہدری نے سوال کیا کہ اب کیوں کم کھاتے ہیں؟

جس پر پاکستانی ماڈل روما مائیکل نے نورالحسن تنویر پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ جب سے عمران خان آیا ہے۔

رومامائیکل کے اس مزاحیہ فقرے پر ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔