میلانیا نے ایک مرتبہ پھر ٹرمپ کا ہاتھ جھٹک دیا، ویڈیو وائرل ہو گئی

واشنگٹن(ویب ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد ایسی افواہیں گردش کررہی تھیں کہ ٹرمپ اور میلانیا کے درمیان تعلقات میں کشیدگئی پائی جاتی ہے اور ایسا بہت سے مواقعوں پر نظر بھی آیا، ڈونلڈ ٹرمپ ان کی جانب ہاتھ بڑھائیں یا ان کا ہاتھ تھامنے کی کوشش کریں، میلانیا ٹرمپ اپنے شوہر کی ہر پیش قدم پر فل سٹاپ لگادیتی تھیں۔

جب افواہوں کی رفتار میں اضافہ ہونے لگا تب میلانیا نے خود ہی اس تاثر کو زائل کرنے کی کوشش کی بلکہ ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میری اور ٹرمپ کی کیمسٹری بہت مضبوط ہے اور ہمارے تعلقات میں کشیدگی کی تمام خبریں من گھڑ ت ہیں۔

امریکی صدر اپنی اہلیہ اور 14 سالہ بیٹے کے ہمراہ نیو جرسی سے واشنگٹن پہنچے تھے جہاں جہاز سے باہر آتے ہوئے ان میاں بیوی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاز سے اترتے وقت میلانیا تیز ہوا کے باعث اپنے لباس کو سنبھالنے کی کوشش کررہی تھیں جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں اپنا ہاتھ پیش کیا جسے میلانیا نے نظر انداز کردیا، جہاز سے اترتے ہوئے انہوں نے ایک ہاتھ سے اپنا لباس پکڑا اور دوسرے سے سیڑھیوں کی ریلنگ پکڑ لی، دوسری بار جب ڈونلڈ ٹرمپ نے جب ہاتھ پکڑنے کی کوشش کی تو میلانیا نے ہاتھ کو جھٹک دیا۔

جب متعدد بار ٹرمپ کو اپنی بیوی کا ہاتھ پکڑنے میں ناکامی ہوئی تو انہوں نے اپنا ہاتھ موڑ کر کمر پر رکھ لیااور میلانیا ہیڈ ریل کو پکڑ کر جہاز کی سیڑھیاں اتر گئیں، اسی ویڈیو میں تھوڑا آگے جاکر دیکھا جائے تو میلانیااپنے شوہر کا ہاتھ پکڑ کر چل رہی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی ازدواجی زندگی سے متعلق بہت سی افواہیں میڈیا کی زینت بن چکی ہیں، فرانس میں جی 7 کی کانفرنس کے دوران میلانیا اور کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی ایک تصویر وائرل ہوئی جو کافی دیر تک سوشل میڈیا پر زیر بحث رہی اس طرح بہت سے مواقعوں پر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی بیوی کے ہاتھ پکڑنے میں ناکامی پر شرمندگی اٹھانی پڑی ہے مگر ڈونلڈ ٹرمپ شرمندہ ہوجائیں ایسا تو ناممکن ہی ہے۔